حلقہ این اے 53 ، شاہد خاقان عباسی بمقابلہ عمران خان ، کونسا امیدوار فیورٹ؟

04:21 PM, 10 Jul, 2018

وقار نیازی

اسلام آباد(24نیوز) عام انتخابات 2018 میں اسلام آباد کا نیا بننے والا حلقہ این اے 53 بڑے انتخابی دنگل کو تیار ہے ۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا مقابلہ عمران خان سے ہوگا ۔

اسلام آباد کے حلقے این اے 53 میں 25 جولائی کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مابین زبردست مقابلہ متوقع ہے۔  جبکہ پی ٹی آئی کی منحرف خاتون عائشہ گلالئی بھی اس حلقہ سے امیدوار ہیں،نئی حلقہ بندی کے مطابق این اے 53 میں دیہی اور شہری علاقہ شامل ہے۔ 
اس حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 1 سو 43 ہے۔ خواتین ووٹرز کی کل تعداد 1 لاکھ 46 ہزار 119 ہے جبکہ 1 لاکھ 66 ہزار 24 مرد ووٹرز اس حلقہ میں رجسٹرڈ ہیں،این اے 53 میں کل پولینگ اسٹیشن 325 ہیں ،خواتین کے پولنگ اسٹیشنز کی کل تعداد 150 اور خواتین کے پولنگ اسٹیشنز کی کل تعداد 151 ہوگی،اس حلقہ میں 24 پولنگ اسٹیشنزمشترکہ ہونگے۔
اس حلقہ میں عباسی برادری،گجر برادری،خان برادری،راجہ برادری،ستی برادری،دیگر برادریوں سمیت بڑے تجارتی مراکز بھی اسی حلقہ میں موجود ہیں،اس کے علاوہ اس حلقہ کے شہری علاقہ میں سرکاری ملازمین بھی کثیر تعداد میں رہائش پذیرہیں جبکہ اس حلقہ کی 17 یونین کونسلوں میں اکثریت چیئرمین کا تعلق ن لیگ سے ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ  عام انتخابات  میں  یہانں سے کونسا امیدوار کامیاب ہوتا ہے۔ 

مزیدخبریں