نواز شریف کیلئے نیب کی’’ شاندار تیاریاں‘‘مکمل

نواز شریف کیلئے نیب کی’’ شاندار تیاریاں‘‘مکمل


اسلام آباد(24نیوز) ستے کا چکر ویو بھی عجیب ہوتا ہے، جب تک انسان کرسی پر ہوتا ہے تو سب آگے پیچھے ہوتے ہیں، بس کرسی جانے کی دیر ہوتی ہے پھر دیرینہ دوست بھی آنکھیں ماتھے پہ رکھ لیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے جمعہ کو وطن واپسی کا اعلان کیا کیا یہاں نیب نے باپ بیٹی کی گرفتاری کی تیاریاں شروع کر دیں۔ 13 جولائی کو نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کے موقع پر ایئرپورٹ کو مکمل طور پر سیل کر دیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کو لاؤنج سے گرفتار کے کرنیب آفس لایا جائے گا۔ جہاں سے انہیں کوئٹہ کی مچھ جیل میں منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔ جیل میں نواز شریف کے قیام کیلئے بیرک تیار رکھنے کا بھی حکم دے دیا گیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:نواز شریف کا استقبال کیسے روکا جائے گا؟احکامات جاری 

 نیب نے تو جیسے نوازشریف اورمریم نواز کا عوامی استقبال روکنے کیلئے آخری حد تک جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب لاہور نے حکام سے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ڈی جی نیب نے تجویز دی ہے کہ نوازشریف اورمریم نواز کو فوری اسلام آباد منتقل کیا جائے۔ اقتدار جاتے ہی پنجاب کی نگران حکومت نے بھی آنکھیں پھیر لیں۔ نوازشریف کااستقبال روکنے کافیصلہ کرلیا۔ پنجاب پولیس کا احکامات جاری کر دئے گئے۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی، باپ بیٹی کا نام ای سی ایل میں بھی ڈال دیا گیا۔ امیگریشن حکام دونوں کو گرفتار کرکے نیب کے حوالے کریں گے۔

یہ بھی لازمی دیکھیں