مون سون کے دوسرے سپیل سے کیسے نپٹا جائے،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آگاہ کر دیا

مون سون کے دوسرے سپیل سے کیسے نپٹا جائے،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آگاہ کر دیا


اسلام آباد(24نیوز) رواں ہفتہ کے دوران ممکنہ بارشوں کے پیش نظر این ڈی ایم اے کی متعلقہ اداروں کو احتیاطی اقدامات کی تجاویزجاری کردیں، تمام بڑے شہروں بشمول لاہور، ملتان، پشاور اور راولپنڈی میں سیوریج کے نظام کو درست حالت میں رکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ شہروں کی کسی بھی قسم کی سیلابی صورتحال سے بچا جا سکے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق محکمہ موسمیات نے رواں ہفتہ کے دوران مون سون کے دوسرے اسپل کی پیشنگوئی کی ہے۔تمام حفاظتی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہو این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکمہ جات اور اسٹیک ہولڈرز کواقدامات پر فوری عمل درآمد کی ہدایات جاری کیں ہیں۔ دریاؤں اور ندی نالوں کے مضافات میں رہائش پذیر آبادیوں کو صورتحال سے پیشگی آگاہ رکھا جائے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:نواز شریف کیلئے نیب کی’’ شاندار تیاریاں‘‘مکمل  

 علاوہ ازیں عام لوگوں کو انتباہ کیا جائے کہ بارش کے دوران بوسیدہ عمارات میں پناہ لینے سے اجتناب برتیں۔ بارش کے پانی میں تیراکی ہرگز نہ کریں اور بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے دور رہیں۔تمام صوبائی محکمہ صحت ضروری عملہ اور ادویات تیار رکھیں۔

یہ بھی دیکھیں