سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار


اسلام آباد ( 24نیوز ) سپریم کورٹ نےکئی امیدواروں کی الیکشن میں شمولیت کےفیصلےکردیے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کوالیکشن لڑنےکی اجازت جبکہ کئی امیدواروں کوانتخابی دنگل سے باہرکردیا۔

سپریم کورٹ نےسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کےکاغذات منظوری کےخلاف درخواست مسترد کردی، درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے قرضے معاف کرائے۔سپریم کورٹ نےفیصل آبادکےحلقہ این اے105سے پی ٹی آئی کےامیدوار رانا آصف توصیف کی نا اہلی سےمتعلق درخواست پرانھیں مشروط الیکشن لڑنےکی اجازت دے دی۔قومی اسمبلی کےحلقہ این اے146سےمسلم لیگ ن کے امیدوار زاہد حسین کوعدالت نےمشکوک ڈگری پرانتخاب لڑنے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے تمام بلدیاتی سربراہان 25جولائی تک معطل کر دیے 

جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے پی بی  13سےامیدوارفائق جمالی بھی الیکشن گیم  سے باہر کردیا گیا۔ آر او اور ٹریبونل نے فائق جمالی کے کاغذات نامزدگی نیب سزاکی وجہ سے نااہلی کی بنیاد پرمسترد کیےتھے۔عدالت نےپنجاب اسمبلی کےحلقے پی پی145سےآزادامیدوارجاویداخترکوبھی الیکشن لڑنےسےروک دیا۔جھوٹابیان حلفی جمع کرانےپرعدالت نےجاویداخترپر1لاکھ کاجرمانہ بھی عائدکردیا۔