شہر کے امن کا فارمولا صرف پی ایس پی کے پاس ہے: مصطفی کمال

شہر کے امن کا فارمولا صرف پی ایس پی کے پاس ہے: مصطفی کمال


کراچی ( 24نیوز ) چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال کہتے ہیں شہر کے امن کا فارمولا صرف پی ایس پی کے پاس ہے۔ ہمارے سولہ نکات پر جو بھی عمل کرے گا ہم اسکے ساتھ ہیں۔

کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا ہے کہ اس شہر کا حل صرف ہمارے فارمولے میں ہے ۔سیکورٹی  اداروں  کے بعد امن کے لیے پی ایس پی کا سب سے بڑا کردار ہے۔سید مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ ہمارے پانچ کارکن جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں سب کو جوڑیں گے نفرتیں نہیں بانٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار 

مصطفی کمال کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل ایسے نہیں کہ حل نا ہوسکیں شہریوں کو پانی دینے کے لیے کسی پالیسی کی ضرورت نہیں پالیسیاں حرام کمانے کے لیے بنتی ہیں۔