معروف ٹی وی اینکر پرسن مرید عباس قتل

معروف ٹی وی اینکر پرسن مرید عباس قتل


کراچی(24نیوز) نجی ٹی وی چینل کے معروف اینکر پرسن سمیت دو افراد کو ملزم نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل معروف اینکر پرسن مرید عباس اور اس کے دوست خضر حیات کو ملزم عاطف نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، اینکر پرسن مرید عباس اور خضر حیات کی میتیں ایئر پورٹ پہنچا دی گئیں،نجی ایئر لائن کے ذریعے اسلام آباد پہنچا دیں  گئیں ہیں، اسلام آباد سے بذریعہ زمینی راستہ لاشوں کو میانوالی پہنچایا جائے گا جبکہ فائرنگ کرنے والا ملزم عاطف کی حالت تشویشناک ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) جنوبی کا کہنا تھا کہ ’ملزم عاطف زمان نے مرید عباس اور ان کے دوست کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار لی تھی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا،عاطف نے اپنے بھائی کےلائسنس یافتہ اسلحہ سے فائرنگ کی، پولیس کو عاطف کے بھائی کی تلاش ہے, رات گئے مختلف علاقوں میں چھاپے بھی مارے گئے۔

دوسری جانب مرید عباس کی اہلیہ  کا کہناتھا کہ  عاطف زمان نے 8 بجے کے قریب فون کر کے مرید عباس کو بلایا تھا،عاطف ٹائروں کا بزنس کرتا تھااور مرید عباس نے 50 لاکھ روپے کی خطیر رقم اس کے کاروبار میں لگائی تھی، مرید عباس کی اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ ’انہیں شک نہیں یقین ہے کہ عاطف زمان نے ہی ان کے شوہر کو قتل کیا‘۔