آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کی پہلی قسط فراہم کردی

آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کی پہلی قسط فراہم کردی


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی پہلی قسط مل گئی، 99کروڑ 10لاکھ ڈالر کی پہلی قسط اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئی۔ 

عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف )  کی جانب سے 6 ارب ڈالر کے معاشی پیکج میں سے ایک ارب ڈالر فوری طور پر پاکستان کو دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت پاکستان کو پہلی قسط فراہم کردی گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے معاشی پیکج کے تحت پاکستان کو 99 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی پہلی قسط فراہم کردی۔ جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 8ارب، 19 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔