نیدرلینڈ ، مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے

نیدرلینڈ ، مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے


ایمسٹرڈیم( 24نیوز ) نیدرلینڈ کے ایمسٹرڈیم ائیرپورٹ پر برطانیہ کی نجی کمپنی کا جہاز دوسرے مسافر طیارے سے ٹکرا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈ کے ایمسٹرڈیم ائیرپورٹ پر برطانیہ کی نجی کمپنی کا جہاز دوسرے مسافر طیارے سے ٹکرا گیا، فلائٹ آپریشن کئی گھنٹوں تک معطل رہا ، ٹکرانے والے جہازوں میں ایزی جیٹ اور کے ایل ایم کمپنیوں کے جہاز تھے، حادثہ میں طیاروں کو نقصان پہنچا کوئی جبکہ جانی نقصان نہیں ہوا۔

برطانوی میڈیا کا کہناتھا کہ حادثے کی وجہ سے جہازوں کے پچھلے حصے کو نقصان پہنچا، ایزی جیٹ (A320) طیارہ لندن اور " کے ایل ایم" فلایئٹ میڈریڈ  کے لئے روانہ ہورہی تھی۔