شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم پر لگام نہ ڈالا جاسکا

شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم پر لگام نہ ڈالا جاسکا


کراچی(24نیوز) شہر قائد میں اسٹریٹ کو لگام نہ ڈالا جاسکا ۔ کورنگی میں چار موٹرسائیکل سوار ملزمان نے شہری کو لوٹ لیا ۔  واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج 24 نیوز نے حاصل کرلی ۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں نہ تھم سکیں۔  کورنگی نمبر 4 میں موٹر سائیکل سوار ملزموں نے فلمی انداز میں ڈکیتی کی واردات کی اور فرار ہوگئے ۔  واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج 24 نیوز نے حاصل کرلی ۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم موٹر سائیکل سوار شخص کا پیچھا کرتے ہوئے آئے ۔  متاثرہ شہری نے جیسے ہی موٹر سائیکل کھڑی کی ملزمان نے لوٹ مار شروع کردی ۔ ملزم شہری کی جیب کھنگالتے رہے جبکہ شہری منع کرتا رہا ۔ ملزمان واردات کے بعد با آسانی فرار ہوگئے ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔