ایڈیشنل آئی جی کامران یوسف ڈرائیور سمیت جاں بحق

ایڈیشنل آئی جی کامران یوسف ڈرائیور سمیت جاں بحق


سرگودھا( 24نیوز ) سیال موڑ کے قریب موٹروے پر سرکاری گاڑی ٹرالر سے ٹکراگئی،ایڈیشنل آئی جی کامران یوسف اور ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں  سیال موڑ انٹرچینج کے قریب موٹر وے پر سرکاری گاڑی سیمنٹ سے لدے ٹرالر سے جا ٹکرائی، ایڈیشنل آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ایس ایس پی کامران یوسف ڈرائیور سمیت موقع پر جاں بحق، لاشیں کوٹ مومن ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایس پی لاہور میں تعینات تھے، حادثے کے بعد ٹرک درائیور فرار ہوگیا۔