ڈیوس کپ :پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 13سال بعد مقابلے کیلئے،ٹیم تشکیل

ڈیوس کپ :پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 13سال بعد مقابلے کیلئے،ٹیم تشکیل


لاہور(24نیوز)پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی مقابلہ  کیلئے پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ٹیم کو حتمی شکل دیدی۔

پاکستان اور بھارت کی ٹینس ٹیمیں 14اور 15ستمبر کو ڈیوس کپ ٹائی میں مد مقابل ہونگی، ٹینس اسٹار اعصام الحق، عقیل خان، محمد عابد، مزمل مرتضی، مدثر مرتضی ٹیم میں شامل بھارتی ٹینس ٹیم 55سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرئے گی پاک بھارت ٹینس ٹیمیں 13سال کے بعد ڈیوس کپ میں مد مقابل ہونگی۔

پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی کی فاتح ٹیم ورلڈ کپ پلے آف کیلئے کوالیفائی کرئے گی پاکستان سپورٹس کمپلیکس ایشیا اوشنیا ڈیوس کپ ٹائی گروپ ون کے میچز کی میزبانی کرئے گا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer