ملتان: بیوی، بچوں سمیت 9 افراد کو قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

ملتان: بیوی، بچوں سمیت 9 افراد کو قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار


ملتان (24نیوز) ملتان میں نو افراد کے قتل میں ملوث ملزم آشمل کو دس روز بعد گرفتار کرلیاگیا۔ایف آئی آر میں نامزد ملزم کو مظفر گڑھ کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا.

ملتان کے علاقے حسن آباد میں محمد اجمل نامی شخص اپنے بھائی اور والد کے ساتھ اپنے سسرال میں داخل ہوا اورگھر میں موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ایف آئی آر کے مطابق کچھ دیر بعد ملزم اجمل کی بہن اور بھابھی پٹرول لے کر گھر میں داخل ہوئیں، اجمل نے اپنے بچوں سمیت سب پر پٹرول چھڑک کر پورے گھر کو آگ لگا دی۔

ایف آئی آر میں یہ بھی درج ہے کہ اس سارے واقعے کی وجہ ملزم اجمل کا اپنی بیوی کرن پر شک تھا کہ اس کا کردار اچھا نہیں ہے اور اس کے بھائی اور بہنیں اس کے ہمراز ہیں۔ اسی بنا پر ملزم نے یہ گھناؤنا فعل سرانجام دیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔