غیرملکی باشندے سے کروڑ مالیت کی کوکین برآمد

غیرملکی باشندے سے کروڑ مالیت کی کوکین برآمد


کراچی( 24نیوز ) کسٹم حکام نےکراچی میں غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے 2کروڑ 30لاکھ روپے کی کوکین برآمد کرلی،ملزم  کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے2 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کی کوکین برآمد کرلی، کوکین امارات ائیر لائن کی پرواز Ek 606 سے نائیجیریا سے براستہ دبئی لے جائی جارہی تھی، اوبینا ایزانی نامی نائیجیرین باشندے کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس سےکوکین برآمد ہوئی۔ 

کسٹم حکام کا کہناتھا کہ مسافر کو گرفتار کر کے مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کرکے مزیدتفتیشں جاری ہے ۔