وزیراعظم کا خریدوفروخت کیلئے شناختی کارڈ کی شرط ختم کرنے سے انکار

وزیراعظم کا خریدوفروخت کیلئے شناختی کارڈ کی شرط ختم کرنے سے انکار


اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے خریدوفروخت کیلئے شناختی کارڈ کی شرط ختم کرنے سے انکار کردیا۔

گورنرہاؤس کراچی میں ملاقات میں تاجروں نے خریدوفروخت کیلئے شناختی کارڈ کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اب کاروبار پرانے طریقے سے نہیں چلے گا۔ یہ زیادتی ہے کہ 50ہزار سے بڑی خریداری پر شناختی کارڈ نہ دیا جائے۔ ترکی کی طرح ہم پاکستان کو ترقی دینا چاہتے ہیں۔ حکومت تاجروں، صنعتکاروں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔