کھلاڑیوں کی تعداد کم، پی سی بی نے بڑا فیصلہ کرلیا

کھلاڑیوں کی تعداد کم، پی سی بی نے بڑا فیصلہ کرلیا


لاہور( 24نیوزپی سی بی نےسنٹرل کنٹریکٹ سے ایمرجنگ یا ای کیٹگری ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، سنٹرل کنٹریکٹ اب 33نہیں 15سے 20کھلاڑیوں کو ملے گا، خواتین کرکٹرز کو بھی سنٹرل کنٹریکٹ ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کرلیا،نئے سینٹرل کنٹریکٹ سے ای کیٹیگری کو ختم کردیا جائے گا،  پی سی بی نےدیگر ممالک کی طرح سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنے کے علاوہ خواتین کرکٹرز کو بھی تین کیٹگریز میں سنٹرل کنٹریکٹ ملے گا۔

نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں ٹیم کے مستقل اراکین کو شامل کیا جائے گا جبکہ صرف ایک کیٹیگری کے لئے ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا،ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا، اختیارات کی منتقلی کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ کی منظوری ایم ڈی وسیم خان دیں گے ۔