ٹکٹ نہ ملے تو الگ گروپ بنا کر الیکشن لڑیں گے،کپتان کے کھلاڑی باغی ہوگئے

ٹکٹ نہ ملے تو الگ گروپ بنا کر الیکشن لڑیں گے،کپتان کے کھلاڑی باغی ہوگئے


اسلام آباد(24نیوز) پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی تقسیم پرکہیں نوبال کاشورتوکہیں سلیکشن کمیٹی کی جانبداری پر سوال اٹھنے لگے،ناراض کھلاڑیوں کابنی گالاکے باہراحتجاج، دیگر کئی شہروں میں بھی نظریاتی کارکن ناانصافی پربرہم، کچھ نےراہیں جداکرلیں ، کپتان نے صورتحال کی سنگین دیکھتے ہوئے مصالحتی کمیٹیاں بنانے کالالی پاپ دے دیا۔

یہ بھی لازمی دیکھیں:

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کے خلاف اسلام آباد بنی گالا کے باہر احتجاج ،مظاہرین نے قائدین کو روک لیا۔ گوجرانوالہ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورشہر شہر کھلاڑی سلیکشن سے ناراض ہو گئے۔ فیصل آباد سے اجمل چیمہ نے ٹکٹوں کی تقسیم پراحتجاجا استعفی دے دیا۔مظفر گڑھ میں علمدار قریشی کو ٹکٹ دینے پر کارکنوں نے پی ٹی آئی کی گاڑی کو آگ لگا دی۔ اٹک میں کپتان نےاین اے 55 اور 56 کے دونوں ٹکٹ  میجرطاہرصادق کودے دیے جبکہ ان کا پرانا کھلاڑی ملک امین اسلم منہ دیکھتارہ گیا۔ حضرو پی پی ٹومیں بھی کھلاڑی دوحصوں میں تقسیم ہو گئے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:پی ٹی آئی ٹکٹو ں کی تقسیم , تبدیلی چاہنے والوں کا کیا نقصان ہوا؟ 

  چنگیزخان کےبجاے ٹکٹ قاضی احمد اکبرکودے دیا گیا۔ کے پی میں تحریک انصاف کےہوم گراونڈ پرکھلاڑیوں کی طرف سے قربانیاں نظراندازکرنے اور نئے آنے والوں کونوازنے  کااعتراض بھی کیا گیا۔ انجینئر فہیم کا کہنا تھا کہ پی کے 72 سے ٹکٹ نہ دے کر زیادتی کی گئی۔ پی  کے73اور74کےٹکٹ بھی حقداروں کو نہیں ملے۔ این اے29کاٹکٹ بھی کارکن کو نہیں ملا۔انصاف نہ ملاتوورکرزگروپ بناکرالیکشن لڑیں گے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:پی ٹی آئی نے ٹکٹوں کی تقسیم کی نئی لسٹ جاری کردی 

 پی کے 67 سے آوٹ ہونے والے کھلاڑی شہزادخان نےکارکنوں کے ہمراہ احتجاج کیا۔ این اے 59 کے ٹکٹ نہ ملنے پر بنی گالاکے باہر احتجاج کرنے والے اجمل صابر راجا نے عمران خان سے ملنے کے بعد دھرنا اٹھا لیا۔این اے61 روالپنڈی سے پرانے کھلاڑی سید شاہد گیلانی نے ٹکٹ نہ ملنے پرعلیحدگی کااعلان کردیا۔ ٹکٹوں پرشدید ناراض کھلاڑیوں نے نے متبادل حکمت عملی پر غور شروع کردیا۔جبکہ کپتان نےصورتحال کوکنٹرول کرنے کے لیےمصالحتی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کرلیا۔