اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھارتیوں سے معافی مانگ لی

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھارتیوں سے معافی مانگ لی


دہلی(24نیوز) بھارتی قوم پرستوں کو دہشت گرد دکھانے کا معاملہ، اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھارتیوں سے معافی مانگ لی، جن کے جذباس مجروح ہوئے، ان سے سوری، پریانکا کا ٹویٹ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکاچوپڑا نے امریکی ٹی وی شو ’ کوانٹیکوسیزن3 ‘ میں بھارتی قوم پرستوں کو دہشت گرد دکھانے پر معافی مانگ لی۔ پروگرام کی قسط نشر ہونے پر بھارتیوں نے پریانکا پر سخت تنقید کی جبکہ ٹوئٹر پر ’شرم کروپریانکا چوپڑا‘کے نام سے ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کررہا ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:اغوا کے بعد زیادتی اور برہنہ وڈیوز بنا نے والے گروہ کا انکشاف،شرمناک ویڈیو منظرعام پر آگئی 

  بےتحاشہ تنقید کے بعد پریانکا چوپڑا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پروگرام سے جن لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں وہ ان سب سے معافی مانگتی ہیں۔