رومانیہ کی سیمونا ہیلپ نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

رومانیہ کی سیمونا ہیلپ نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا


(24نیوز) رومانیہ کی سیمونا ہیلپ نے سلون سٹیفنز کوہراکر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، ٹینس گرینڈ سلیم کے مردوں کے فائنل میں آج رافیل نڈال اور ڈومینک تھائم مدمقابل ہوں گے۔
سیموناہیلپ نے کیرئیر کا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا۔ رومانیہ کی ٹینس اسٹار نے فرنچ اوپن کے فائنل میں امریکا کی سلون سٹیفنز کو مات دی۔ سلون سٹیفنز نے پہلا سیٹ چھ تین سے اپنے نام کیا توسیمونا ہیلپ نے دوسرا سیٹ چھ چار سے جیت کر حساب چکتا کردیا۔ فائنل سیٹ میں سیمونا ہیلپ نے سلون سٹیفنز کی ایک نہ چلنے دی،رومانوی کھلاڑی نے تیسرے سیٹ میں حریف کو باآسانی چھ ایک سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والے کھلاڑی

ٹائٹل تو جیت لیا لیکن ٹرافی اٹھانا نہ آیا،سیمونا ہیلپ کو ٹائٹل کی ٹرافی ملی توانہیں شکست خوردہ سلون سٹیفنز نے ٹرافی اٹھانے کا سلیقہ سکھایا۔ٹینس کے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن میں مردوں کا سنگل فائنل آج رافیل نڈال اورڈمینک تھائم کے درمیان ہوگا۔میچ کے دوران بارش کا بھی امکان ہے جس سے بڑے مقابلے کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔