عام انتخابات ،مسلم لیگ ن نے امیدواروں کی فہرست تیار کر لی

عام انتخابات ،مسلم لیگ ن نے امیدواروں کی فہرست تیار کر لی


اسلام آباد(24نیوز) عام انتخابات ، مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی فہرست تیار،  ٹکٹوں کاحتمی فیصلہ نوازشریف،شہبازشریف کریں گے، این اے 124سےحمزہ شہباز الیکشن لڑیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے لیے مسلم لیگ نون کے امیدواروں کی فہرست تیار کر لی گئی۔ ٹکٹوں کاحتمی فیصلہ نوازشریف،شہبازشریف کریں گے۔ این اے 124سےحمزہ شہباز الیکشن لڑیں گے۔ این اے 127 سے مریم نواز کو الیکشن لڑانے پر غورکیا جا رہا ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:ٹکٹ نہ ملے تو الگ گروپ بنا کر الیکشن لڑیں گے،کپتان کے کھلاڑی باغی ہوگئے 

 علاوہ ازیں خواجہ سعد رفیق این اے 131 سے امیدوار ہوں گے۔ این اے 129 سے سلمان رفیق، ایاز صادق، سہیل شوکت کے نام دیے گئے ہیں۔ جبکہ این اے 125 سے سردار ایاز صادق اور پرویز ملک کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔