عمران خان کو بڑا دھچکا ،اہم کھلاڑیوں نے کپتان کو دھوکا دے دیا

عمران خان کو بڑا دھچکا ،اہم کھلاڑیوں نے کپتان کو دھوکا دے دیا


اسلام آباد(24نیوز) سیف الدین کھوسہ ،دوست کھوسہ کا تحریک انصاف کے خلاف الیکشن لڑنے کا فیصلہ، دوست محمد کھوسہ این اے 191 سے الیکشن لڑیں گے، سیف الدین کھوسہ این اے 192 سے آزاد امیدوار ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے پارٹی ٹکٹ مند پسند افراد میں ٹکٹیں بانٹنے کی حد کردی۔ سندھ سے لیاقت جتوئی،اپنے بیٹے ایک بیٹے کریم خان جتوئی،دوسرے بیٹے احسان علی جتوئی کے لئے ایم این اے کا ٹکٹ لینے میں کامیاب ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر سندھ اسمبلی کے لئے الیکشن لڑیں گے۔ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی ملتان سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ پرویز خٹک اپنے داماد کے لئے ٹکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ افضل ساہی کے بیٹے علی ساہی، چودھری ظہیرالدین، علی اختر کو بھی ٹکٹ مل گیا۔ منڈی بہاﺅالدین سے نذر گوندل کے قریب عزیزندیم افضل چن سرگودھا سے انتخابی دنگل میں حصہ لیں گے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:عام انتخابات ،مسلم لیگ ن نے امیدواروں کی فہرست تیار کر لی 

 دوسری جانب ذوالفقار کھوسہ اوردوست کھوسہ ڈی جی خان بھی پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔ تحریک انصاف نے زرتاج گل اور محمد خان لغاری کو ٹکٹ دئیے۔ تحریک انصاف کا ٹکٹ نہ ملنے پر ڈیرہ غازی خان میں سیف الدین کھوسہ اور دوست محمد کھوسہ نے تحریک انصاف کے خلاف الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ۔ دوست محمد کھوسہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 191 اور سیف الدین کھوسہ این اے 192 پر الیکشن لڑیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے این اے 191پرزرتاج گل اور 192 پر محمد خان لغاری کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کیا گیا تھا ۔ سیف الدین کھوسہ این اے 192 پر شہباز شریف کے خلاف الیکشن لڑنے کے خواہش مند تھے ۔ کھوسہ خاندان آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان بزریعہ پریس کانفرنس کرے گا۔