سوشل میڈیا کے ذریعے اغوا کرنیوالے گروہ کے 2 کارندے گرفتار


گوجرانوالہ(24نیوز) سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد شہریوں کو اغوا کرنے والے گروہ کا انکشاف،  پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

گوجرانوالہ میں پولیس کی کارروائی، دوران  کارروائی پولیس نے شہری کو بازیاب کرتے ہوئے  2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ بازیاب ہونے والے شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر شہریوں سے دوستی کرتے اور انہیں ملاقات کے بہانے بلا کر اغوا کرلیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اغوا کے بعد زیادتی اور برہنہ وڈیوز بنا نے والے گروہ گرفتار،شرمناک ویڈیو منظرعام ...

پولیس کیجانب سے شہری سے سوال کیا گیا کہ وہ اغوا کیوں کرتے تھے تو شہری نے کہا کہ وہ یہ سب کچھ اغوا ہونے والے شہریوں کے گھر والوں سے تاوان لینے کیلئے کرتے تھے۔ شہری نے مزید انکشاف کیا کہ ان لوگوں نے لڑکیوں کے نام سے کئی اکاؤنٹ بنا رکھے تھے، جہاں سے وہ لڑکوں کو لڑکی بن کر اپنے جال میں پھنساتے تھے۔

پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کردیں۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔