بلاول بھٹو خیبر پختونخوا سے انتخابات میں حصہ لینگے؟

بلاول بھٹو خیبر پختونخوا سے انتخابات میں حصہ لینگے؟


کراچی(24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے پارٹی رہنماوں کی خواہش پر خیبر پختونخوا حلقہ این اے 8 مالاکنڈ سے الیکشن میں حصہ لینے پر غورشروع کردیا، پارٹی ذرائع کہتے ہیں کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو 2018 میں تین حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین خیبر پختون خواہ سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ پارٹی رہنمائوں کی خواہش پوری کرنے کیلئے بلاول بھٹو زرداری نے این اے 8 مالاکنڈ سے مشاورت شروع کردی۔ بلاول حتمی مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:عمران خان کو بڑا دھچکا ،اہم کھلاڑیوں نے کپتان کو دھوکا دے دیا 

  پارٹی قیادت نے خیبر پختونخواہ کے چار حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری کل لاڑکانہ کے قومی اسمبلی کے حلقہ پر بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ پارٹی ذرائع کاکہنا تھا کہ بلاول بھٹو 2018 میں تین حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔