الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کو بڑی مشکلات کا سامنا، اب کیا ہوگا؟ کپتان پریشان

الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کو بڑی مشکلات کا سامنا، اب کیا ہوگا؟ کپتان پریشان


اسلام آباد (24 نیوز) ٹکٹ نہ ملنے پرتحریک انصاف کے امیدواروں کا بنی گالہ کے باہر احتجاج ، خان بہادر ڈوگر اور سلطان اعوان ساتھیوں کے ساتھ سراپا احتجاج، جبکہ این اے 74 سے تحریک انصاف کے ورکرز جزل ریٹائرڈ نور حسین کو ٹکٹ نہ ملنے پر دھرنا دینے بنی گالہ پہنچ گئے۔ اوکاڑہ میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں نے ٹکٹوں کی تقسیم کیخلاف احتجاج کیا۔

اہم خبر:عمران خان کو بڑا دھچکا ،اہم کھلاڑیوں نے کپتان کو دھوکا دے دیا

 24 نیوز ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی عام انتخابات 2018 کے ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد مختلف علاقوں سے رہنما اور کارکنان بنی گالہ کے باہر آ کر احتجاج کرنے لگے۔ پی پی 100 سے ایم پی اے کے ٹکٹ کے خواہشمند خان بہادر ڈوگر کا کہنا ہے کہ دھرنا ہو یا یوم تشکر پارٹی کے لیے دن رات کام کیا۔ اب جب ٹکٹ دینے کا وقت آیا تو ق لیگ سے ایک ہفتہ پہلے تحریک انصاف میں شامل ہونے والے حلقے میں غیر معروف شخص کو ٹکٹ دے دیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان کو بڑا دھچکا ،اہم کھلاڑیوں نے کپتان کو دھوکا دے دیا

پی پی 24 سے ٹکٹ کے امیدوار کرنل ریٹائرڈ سلطان اعوان بھی ساتھیوں سمیت بنی گالہ میں احتجاج کر رہے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ عمران خان نے این اے 65 اور پی پی 24 سے ق لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی ہے۔ وہاں انتخابات میں تحریک انصاف کا انتخابی نشان شامل نہیں ہو گا۔ جو کہ رہنماوں اور کارکنان کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔

پڑھنا مت بھولئے: ٹکٹ نہ ملے تو الگ گروپ بنا کر الیکشن لڑیں گے،کپتان کے کھلاڑی باغی ہوگئے

این اے 55 سے ملک امین اسلم کے حمایتی بھی بنی گالہ احتجاج کے لیے پہنچے۔ ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ میجر طاہر صادق کو دو حلقوں سے ٹکٹ دے دیا گیا اور ملک امین اسلم کو ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

یہ خبر پڑھنا مت بھولئے: پی ٹی آئی نے جلد بازی میں ن لیگی خاتون کو ٹکٹ دے دیا

علاوہ ازیں این اے 74 سے بھی تحریک انصاف کے ورکرز جزل ریٹائرڈ نور حسین کو ٹکٹ نہ ملنے پر دھرنا دینے بنی گالہ پہنچ گئے۔ ورکرز کا کہنا ہے کہ جزل ریٹائرڈ نور حسین کئی سال سے تحریک انصاف کا حصہ رہے، اب کی بار منصور سرور کو ٹکٹ دیا گیا جو کہ ڈکیت اور چور رہے۔

 یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: علی ترین کا عام انتخابات سے دستبرداری کا اعلان

دوسری جانب اوکاڑہ میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں کا ٹکٹوں کی تقسیم کیخلاف احتجاج ، ناراض کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے تھے عمران تبدیلی کا حقیقی نعرہ دے رہے ہیں، لیکن اوکاڑہ میں ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ میرٹ پر نہیں کیا گیا۔ اعلیٰ قیادت نے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے، انکا کہنا ہے کہ بات نہ سنی گئی توبنی گالا جاکر احتجاج کریں گے۔