پاکستانی سرزمین کو بہت بڑا تحفہ مل گیا


  تھر (24 نیوز) 26 مہینےکی کھدائی رنگ لے آئی، تھر کی زمین نے قیمتی کوئلہ اگل دیا، کالا سونا ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، سندھ اینگرو کول مائینگ کمپنی  140میٹر کھدائی کرکے کوئلے کی پہلی تہہ تک پہنچ گئی۔ تھر کی دھرتی کا کوئلہ دنیا کا بہترین کوئلہ ہے۔ جس سے اسی سال بجلی بنانا شروع کردی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی ہے، تھرپارکر سے پہلی ہندو خاتون الیکشن لڑے گی

 24 نیوز ذرائع کے مطابق تھر کی دھرتی چیر کردنیا کا بہترین کوئلہ نکال لیا گیا۔ کالا سونا ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرےگا۔  اسلام کوٹ کی فیلڈ تھر بلاک 2 سے کوئلہ نکلنا شروع ہوگیا۔ سندھ اینگرو کول مائینگ کمپنی140 میٹر کھدائی کرکے کوئلے کی پہلی تہہ تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب ناقدوں کی باتوں سے بے پرواہ پیپلزپارٹی کی حکومت کا تعاون تھرکول منصوبے کو حاصل رہا، 24 نیوز بھی سیاہ کوئلہ کی تلاش پر ہر دم ساتھ رہا۔ تھرکی دھرتی سے نکلے کالےسونے کا شمار دنیا کے بہترین معیار کےکوئلوں میں ہوتاہے۔

علاوہ ازیں منصوبہ پر کام کرنے والے چائنیز اور پاکستانی انجینیرز بھی محنت رنگ لانے پر بہت خوش دکھائی دیتے ہیں۔ کول مائینگ کمپنی نے ایک خوشخبری اور بھی سنائی ہے کہ تھر کا کوئلہ اسی سال بجلی بھی بنانا شروع کردے گا۔