عمران خان کے بعد شہبازشریف بھی کراچی سے الیکشن لڑنے کیلئے تیار


 24 نیوز: بڑا الیکشن، بڑا شہر، بڑے تیاری، بڑےامیدوار، عام انتخابات میں کراچی میں دلچسپ انتخابی معرکوں کی توقع، کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ عمران خان کے بعد شہبازشریف بھی کراچی سے الیکشن لڑنے پر تیارہوگئے۔

 24 نیوز: عام انتخابات میں کراچی میں دلچسپ انتخابی معرکوں کی توقع ہے۔ عمران خان کے بعد شہبازشریف بھی کراچی سےالیکشن لڑنے پر تیارہوگئے۔ وہ بھی ایک نہیں، دو نہیں، قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے سلیم ضیا نے شہباز شریف کیلئے این اے دو سو اڑتالیس، اننچاس اور پچاس سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کو بڑی مشکلات کا سامنا، اب کیا ہوگا؟ کپتان پریشان

کراچی میں کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ جیالے رہنما سعید غنی این اے دو سو چوالیس، متحدہ کی کشور زہرہ این اے دو سو بیالیس، کامران اختر این اے دو سو اننچاس اور علی رضا عابدی این اے دو سو تنتالیس، چوالیس میں قسمت آزمائیں گے۔

پڑھنا مت بھولئے: تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی ہے، تھرپارکر سے پہلی ہندو خاتون الیکشن لڑے گی  

ایم کیوایم کے دھڑوں کی کنوئینر شپ کا فیصلہ بھی پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سنائے جانے کا قوی امکان ہے۔ دوسری جانب پی ایس پی بھی تیار،اکھاڑے میں آگیا امیدوار، ارشد وہرہ نے این اے دو سو چوون سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئےِ۔ علاوہ ازیں کراچی میں قومی و صوبائی اسمبلی کی 65 نشستوں پر کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ کاغذات نامزدگی اور وصولی پیر تک جاری رہے گی۔