آسٹریلیا کو بڑے میچ میں بڑی شکست

آسٹریلیا کو بڑے میچ میں بڑی شکست


اوول(24 نیوز) ورلڈ کپ کے اہم میں میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیدی۔

میگا ایونٹ میں اسٹریلیا کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا، آسٹریلیا کی ٹیم 353رنز کے تعاقب میں اننگز کی آخری گیند پر 316رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت نے بڑے میچ میں بڑی شکست سے دوچار کردیا۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 5وکٹوں پر352رنز بنائے، شیکردھون اورروہت شرما نے 121رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی۔ دھون نے سنچری اسکور کرتے ہوئے 117رنز کی اننگز کھیلی، کپتان ویرات کوہلی نے تیز رفتار82رنز بنائے۔ روہت شرما 57 اورپانڈیا 48رنز بنانے میں کامیاب رہے،دھونی نے بھی 27رنز بنائے۔

آسٹریلیا نے 300کا ہندسہ توعبورکرلیالیکن ہدف تک نہ پہنچ سکا، سمتھ 69،وارنر 56 ،الیکس کیری55 اورعثمان خواجہ 42رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ بھارت کی طرف سے بمرا اورکمار نے تین تین جبکہ چاہل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer