امریکی صدرڈونلد ٹرمپ کو کتنا جرمانہ ہوا؟جانئے

امریکی صدرڈونلد ٹرمپ کو کتنا جرمانہ ہوا؟جانئے


لندن(24نیوز) میئرلندن نے امریکی صدر کو جرمانہ کردیا،دورہ برطانیہ کے دوران امریکی صدر کا قافلہ کنجیشن زون سے گزرا تھا,میئر صادق خان کی ہدایت پرکنجیشن چارجز کا بل امریکی سفارتخانے کو بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق میئرلندنصادق خان نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو جرمانہ کردیا،دورہ برطانیہ کے دوران امریکی صدر کا قافلہ کنجیشن زون سے گزرا تھا،ٹی ایف ایل نے میئر صادق خان کی ہدایت پر 750پاؤنڈ کنجیشن چارجز کا بل امریکی سفارتخانے کو بھیج دیا، امریکا نےجرمانہ ادا کرنے سے انکار کردیا۔

صدر کے قافلے میں شامل گاڑیوں نے روزانہ کی 11.5 پونڈ چارج ادا نہیں کیا،ٹی ایف ایل نے جرمانے کی پرچی لندن میں امریکی سفارت خانے کو بھجوا دی، امریکہ نے موقف اختیار کیا کہ سفارت کار ٹیکس سے مشتنی ہوتے ہیں، جرمانہ ادا نہیں کرینگے جبکہ ٹی ایف ایل کاکہناتھا کہ یہ ٹیکس نہیں سروس چارجز ہیں ادا کرنا ہونگے.

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER