سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ڈالر کو بھی پر لگ گئے

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ڈالر کو بھی پر لگ گئے


کراچی (24نیوز) ڈالر کو بھی پر لگ گئے، انٹر بینک میں ڈالر 2روپے15پیسے مہنگا ہو کر 150۔75 پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہو کر 151 میں روپے میں فروخت ہونے لگا۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ہے،100انڈیکس ساڑھے سات سو سے زائد پوائنٹ گر گئی،   مارکیٹ 35ہزار کی نفسیاتی حد بھی برقرار نہ رکھ سکی. بجٹ کے حوالے سے سرمایہ کاروں میں خوف پھیل گیا،  سرمایہ کاری سے گریز کرنے لگے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔