مری ، آگ بھڑک اٹھی

مری ، آگ بھڑک اٹھی


مری (24نیوز) مارگلہ کی پہاڑیوں کے بعد مری کے جنگلات میں آگ کے واقعات معمول بن گئے ۔ مری میں بانڈی گلی کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ۔

تفصیلات کے مطابق مری کے علاقے سینیوہ ہسگراں اورنیومری بانڈی گلی کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، محکمہ جنگلات اور ریسکیو کی آگ پر قابو پانے کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اہلکاروں کے پاس آگ بجھانے کا بندوبست کم ہےتاہم پھر بھی عملہ اپنی پوری محنت کر رہا ہے کہ کسی طریقے سے آگ پر جلد از جلد قابو پا لیا جائے تاکہ مزید جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکے۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔