سمندری طوفان وایوسے اہل کراچی محفوظ رہیں گے؟

سمندری طوفان وایوسے اہل کراچی محفوظ رہیں گے؟


کراچی(24نیوز) موسم کی صورتحال تو کراچی میں گرم ہے لیکن طوفان کے حوالے سے پیشگوئی کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات نےسمندری طوفان کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے، طوفان بیحرہ عرب میں موجود ہے جس کا نام وایو رکھا گیا ہے 

پاکستان والوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اس سمندری طوفان سے ساحلی پٹی فی الحال محفوظ ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کہتے ہیں کہ عبدالرشید کہتے ہیں کہ سنسنی خیز خبروں پر کان نہ دھریں طوفان کراچی کے جنوب سے 1500 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے جس کا رخ شمال مغرب کی جانب ہے ۔

دوسری جانب گرمی کی شدت میں کمی کا کوئی امکان نہیں جون کے لحاظ سے درجہ حرارت عموماً 36 سے 37 ہی رہتا ہے۔ موسم گرم اور مرطوب ہی رہیگا لیکن محکمہ موسمیات کے مطابق جون کے آخر میں موسم کروٹ بدل سکتا ہے،ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی سبب گرمی تو زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer