دوستی سے انکار، لڑکے نے لڑکی کو قتل کر کے خودکشی کرلی

دوستی سے انکار، لڑکے نے لڑکی کو قتل کر کے خودکشی کرلی


ہری پور (24نیوز) ہری پور کے علاقے ڈالڑی میں فائرنگ سے 15سالہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا جبکہ بعد میں ملزم نے خودکشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ملزم عدیل اپنی محلے دار سمیرا بی بی دختر صابر سے پیار کر تا تھا۔ ہری پورکے علاقے ڈالڑی میں عدیل نامی لڑکے نے 15 سالہ سمیرا کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کردی۔  قتل کرنے کی وجوہات عشق میں ناکامی بتائی جا رہی ہے۔  دونوں لاشوں کوپوسٹ مارٹم کیلئے ٹراما سنٹر ہری پورمنتقل کیاجا رہا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔