کراچی میں شدید گرمی، لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ

کراچی میں شدید گرمی، لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ


کراچی (24نیوز) کراچی میں گرمی کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ نے بھی زور پکڑ لیا، مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آٹھ گھنٹے تک جا پہنچا ،بجلی کی عدم فراہمی سے عدالتی اموربھی ٹھپ ہوکر رہ گئے.

شہر قائد میں گرمی نے زور پکڑا تو بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہوگیا. مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آٹھ گھنٹے تک جا پہنچا جہاں ملیر، گلشن اقبال، گلستان جوہر ، کورنگی، لیاقت آباد کے علاقے لوڈشیڈنگ سے شدید متاثر ہوئے وہیں بجلی کی عدم فراہمی سے عدالتی اموربھی ٹھپ ہوگئے.

شہریوں کاکہناہےکہ گرم موسم اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اذیت میں مبتلا رہتے ہیں اور کاروبار بھی متاثر ہوتا ہے. کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ میں کمی کے دعوے تو خوب کئے جاتے ہیں لیکن حقیقت بلکل برعکس ہے.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔