پاکستان میرا وطن،ادھر پیدا ہوا،یہیں مروں گا:شہباز شریف

پاکستان میرا وطن،ادھر پیدا ہوا،یہیں مروں گا:شہباز شریف


اسلام آباد(24نیوز)قائد حزب اختلاف شہباز شریف پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میرا وطن ہے اپنے وطن میں رہوں گا۔ یہیں پیدا ہوا یہیں مروں گا۔ بیرون ملک جو ٹیسٹ ہوئے  وہ سارے نارمل آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمر دردر کےلئے فزیو تھراپی اور دیگر ورزشیں بتائی ہیں۔ مشترکہ اپوزیشن جماعتوں کا جلد اجلاس ہوگا جس میں بڑے  فیصلے ہونگے۔ حکومت مخالف تحریک لیڈ کون کرے گا آپ یا آصف زرداری ؟صحافی کے سوال پر جواب میں کہا کہ جس کوآپ کہیں گے وہ احتجاج کو لیڈ کرے گا۔

ادھر قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی صدارت میں پارٹی کے پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کا اجلاس  جاری ہے،اجلاس اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہو رہا ہے۔ اجلاس میں شاہد خاقان عباسی ، رانا ثناء اللہ اور خواجہ آصف شریک رانا تنویر، پرویز ملک، مریم اورنگزیب شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ اور قومی اسمبلی کی حکمت پر غور جاری، پارلیمنٹ کے باہر متحدہ اپوزیشن احتجاج کی حکمت پر بھی مشاورت کی جارہی ہے، مسلم لیگ ن کل بجٹ اجلاس سے متلعق بھی حکمت عملی طے کررہی ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer