سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی


کراچی(24 نیوز) روپے کی بے قدری نےسونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچادی، ایک تولہ سونا 72 ہزار 400 روپے کا ہو گیا۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت سات سو روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار بہتر ہزارچار سو روپے ہو گئی، دس گرام سونا چھ سو روپے کے اضافے سے باسٹھ ہزار اکہتر روپے کا ہو گیا  جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت چھپن ہزار نو سو روپے فی دس گرام ہو گئی، عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں صرف دو ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایسوی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت اور سونے کی ڈیمانڈ بڑھنے کے باعث میں سونا مہنگا ہو رہا ہے۔