مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ گورنر اسٹیٹ بینک کے دفاع میں آگئے

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ گورنر اسٹیٹ بینک کے دفاع میں آگئے


اسلام آباد(24 نیوز) مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے آئی ایم ایف سے آئی ایم ایف کے مذاکرات کے دعووں کو بوگس قرار دے دیا ۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقرکے دفاع میں آگئے، کہتے ہیں آئی ایم ایف سے آئی ایم ایف کے مذاکرات کا دعویٰ بوگس ہے۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ کا کہنا ہے کہ جو لوگ آئی ایم ایف کے ہال تک نہیں پہنچ سکتے وہی تنقید کررہے ہیں، رضا باقر مشکل وقت میں پاکستان کی خدمت کے لیے آئے ہیں۔  رضا باقر آئی ایم ایف کی بڑی نوکری چھوڑ کر آئے ہیں۔

مشیرخزانہ کادعویٰ اپنی جگہ مگروزیراعظم عمران خان خودکہ چکےہیں کہ آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ نے ملاقات میں رضا باقر کی تعریف کی جس کے بعد ان کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer