باکمال سروس پی آئی اے میں لاجواب کارنامہ

باکمال سروس پی آئی اے میں لاجواب کارنامہ


پیرس(24نیوز)پاکستان ائیر لائنز ”باکمال لوگ لاجواب سروس“کے نعرے کے ساتھ ایک پہچان رکھتی ہے،باکمال لوگوں کی لاجواب سروس نے جہاں نیک نامی کمائی ہے تو بدنامی کا بھی اس کی شہرت میں کافی عمل دخل ہے،حال ہی میں ایک ائیر ہوسٹس دوران پرواز ناچتی ،گاتی دکھائی گئی،کچھ عرصہ قبل ایک کپتان دوران پرواز ہی خراٹے لیتا پایا گیا،دوران پرواز مسافروں کے ساتھ پائلٹس اور عملے کی سیلفیاں تو معمول ہیں۔

حکومت نے قرضوں کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

آج کل اس سروس میں عجیب و غریب کام شروع ہوگئے ہیں جو پاکستان کی بدنامی کا بھی باعث ہیں،پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے ) کی پرواز پی کے 749 کے فلائٹ اسٹیورڈ سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے اس کا جرم ایسا ہے جسے پوری دنیا میں ناپسندیدہ سمجھا جاتا ہے۔

پکڑے گئے شخص کا نام تنویر گلزار ہے جسے پیرس میں منشیات برآمد ہونے پر فرانسیسی حکام نے حراست میں لے لیا،ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کے مطابق 'فلائٹ اسٹیورڈ سے کتنی منشیات برآمد ہوئی، اس حوالے سے فرانسیسی حکام نے نہیں بتایا،اب دیکھنا یہ ہے کہ فضائی میزبان کو فرانس میں سزا ہوتی ہے یا اسے ڈی پورٹ کیا جاتا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 'قومی ایئرلائن نے تنویر گلزار کو معطل کر دیا ہے اور الزامات ثابت ہو گئے تو اسے نوکری سے بھی برخاست کر دیا جائے گا،سیکیورٹی چیکنگ پی آئی اے کی ذمےداری نہیں ہوتی،یہ ایک سوالیہ نشان ہے کہ سیکیورٹی مراحل سے گزار کر منشیات کو طیارے میں کیسے پہنچایا گیا'۔

مالی مسائل میں گھری قومی ایئرلائن کو درپیش ایک اہم مسئلہ طیاروں سے منشیات برآمد ہونے کا بھی ہے،گذشتہ برس 15 مئی کو بھی لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز پی کے 785 سے ہیروئین برآمد ہوئی تھی۔

بہاولپور: ن لیگ کا جلسہ، مریم نواز کی کارکنوں کے ساتھ سیلفیاں اور گو نواز گو کے نعرے

بعدازاں اسی مہینے پی آئی اے کی اسلام آباد سے لندن جانے والی ایک پرواز سے 20 کلوگرام ہیروئین برآمد ہوئی ہے، جس پر کیٹرنگ عملے کے 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا، کیونکہ منشیات کیٹرنگ کیبن کے اندرونی حصوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔