فلموں کے دلدادہ افراد کیلئے خوشی کا دن آگیا

فلموں کے دلدادہ افراد کیلئے خوشی کا دن آگیا


لاس اینجلس(24نیوز) فلموں کے دلدادہ افراد کیلئے آج خوشی کا دن ہے،ایکشن،ہارر اور کامیڈی ہرطرح کی نئی فلمیں دیکھنے کو ملیں گی۔

ذرائع کے مطابق ہالی ووڈ کی آنی والی فلموں میں ایکشن،ہارر اور کامیڈی نئی فلمیں آگئیں ہیں، ان فلموں میں ایکشن فلم ‘دی ہری کین ہیسٹ’ 9 مارچ کو ریلرز کر دی گئی، فلم کی کہانی چوروں کے گینگ گرد گھومتی ہے جو کہ تیز طوفان سے ٹکرا جاتا ہے۔فلم میں ٹوبی کیبل،میگی گریس، رائن کواٹین،میلسا بولانا اور دیگر مرکزی کردار ادا کردار ادا کیا۔

ٹریلر دیکھیں:

ہالی وڈ کی نئی ہارر فلم ‘دی اسٹرینجرز پرے ایٹ نائٹ’ بھی ریلیز کر دی گئی فلم کی کہانی تین آدھے ماسک والے قاتلوں کے گرد گھومتی ہے، کرسٹینا ہینڈرکس اور مارٹن ہینڈرسن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

ٹریلر دیکھیں:

اور نئی ڈرامہ فلم"تھورو بریڈز"دنیا بھر میں ریلیز کر دہ گئی، فلم دو نوجوان دوست لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں مرکزی کردار اولیویا کوک اور انیا ٹیلر ادا کر رہی ہیں۔

ٹریلر دیکھیں: