سورج آپ کی فنگر ٹپس پر آگیا

سورج آپ کی فنگر ٹپس پر آگیا


کیلے فورنیا(24نیوز) سورج کائنات کا اہم ستارہ ہے جو دنیا کو روشن رکھنے کا کام دیتا ہے ،سائنس نے اس کے حیرت انگیز فائدے بتائے ہیں،سائنس اور ٹیکنالوجی اتنی ترقی کرچکی ہے کہ انسان کی پہنچ میں بہت ساری چیزیں آچکی ہیں،دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھا انسان اپنا پیغام دوسرے انسانوں تک بہت آسانی سے پہنچا رہا ہے،سوشل میڈیا نے دنیا کی مسافتوں کو سمیٹ کر رکھ دیا ہے۔

اب آپ ناسا کے ذریعے اپنا نام سورج کی جانب بھیج سکتے ہیں، اس کے لیے آپ کو ناسا کی اس ویب سائٹ پر جا کر اپنا نام اور ای میل ایڈریس شامل کرنا ہوگا۔ اس کے بعد آپ کو اپنے نام کا سرٹیفکیٹ بھی بھیج دیا جائے گا۔ ناسا نے پوری دنیا کے لوگوں سے اپنا نام شامل کرنے کی درخواست کی ہے،اگر ایسے کہیں کہ سورج آپ کی فنگر ٹپس پر آگیاتو غلط نہ ہوگا۔

ناسا نے اسے سورج کے ٹکٹ کا نام دیا ہے جس کا مقصد عوام کو اس خلائی منصوبے اور سورج کے متعلق معلومات فراہم کرنا ہے۔ آپ کا نام ایک مائیکرو چپ میں ڈیجیٹل انداز میں لکھ کر اسے پارکر سولر پروب سورج کی جانب بھیجا جائے گا۔ ناسا کے مطابق پارکر خلائی جہاز اس سال موسمِ سرما میں زمین سے لانچ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے۔۔۔۔۔شام کے جنگ زدہ لوگوں کیلئے عالمی ادارے زندگی کی امید بن گئے

پارکر سولر پروب زمین سے جانے والا پہلا خلائی جہاز ہے جو سورج کے انتہائی قریب جاکر وہاں کا احوال بھیجے گا اور آخرکار وہاں پگھل کر ختم ہوجائے گا۔ اس دوران وہ سورج کی تصاویر اور ڈیٹا بھیجتا رہے گا۔ ناسا کی سائنس مشن ڈائریکٹوریٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 6 عشروں سے ماہرین کے ذہنوں میں سورج کے متعلق جو سوالات ہیں پارکر خلائی جہاز ان کا جواب دینے کی کوشش کرے گا۔

خلائی جہاز کی جسامت ایک چھوٹی کار جتنی ہے جو سورج کے بہت سے راز فاش کرے گا۔ سورج کے قریب پہنچنے کے بعد یہ قریبا 4 لاکھ 30 ہزار میل فی گھنٹہ کی زبردست رفتار سے اپنا سفر طے کرے گا۔ دوسری جانب پارکر سولر مشن کے ڈپٹی مینیجر پیٹرک ہِل نے کہا ہے کہ اب تک انہیں دنیا بھر سے 2 لاکھ نام موصول ہوچکے ہیں۔

خلائی جہاز کا نام ایک سائنسدان یوگین پارکر کے نام پر رکھا گیا ہے جس نے ستاروں اور خود ہمارے سورج پر بہت تحقیق کی تھی۔ پارکر میں چار اہم ، جدید ترین اور حساس ا?لات لگے ہیں جو سورج کے مقناطیسی نظام، پلازمہ اور توانائی کے ذرات کے علاوہ اس کی تفصیلی اور خوبصورت تصاویر بھی لے گا۔ اس کے کئی ا?لات جانز ہاپکنز کی اپلائیڈ فزکس لیبارٹری کے ماہرین نے بھی تیار کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے۔۔۔۔۔فلموں کے دلدادہ افراد کیلئے خوشی کا دن آگیا

خلائی جہاز کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس میں کاربن کمپوزٹ کی ایک حفاظتی ڈھال لگائی گئی ہے جس کی موٹائی ساڑھے چار انچ ہے۔ اس کے ذریعے خلائی جہاز 2500 فارن ہائٹ درجہ حرارت برداشت کرسکتا ہے۔ کروڑوں کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے پارکر خلائی جہاز 2025 میں سورج تک پہنچے گا۔