سکھر: حکومت اور پیرا میڈیکل سٹاف کی جنگ میں مریض رل گئے

سکھر: حکومت اور پیرا میڈیکل سٹاف کی جنگ میں مریض رل گئے


سکھر(24نیوز) پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کا تیسرے روز بھی احتجاج جاری، مظاہرین نے او پی ڈی کا بائیکاٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے  تیسرے روز بھی احتجاج جاری ہے۔ پیرا میڈیکل سٹاف نے او پی ڈی کا بائیکاٹ کر دیا۔ پی ایم کا مطالبات کے حق میں کام چھوڑ ہڑتال ،احتجاجی کیمپ قائم کرلیا۔ سول اسپتال سمیت دیگر صحت مراکز میں جاری احتجاج کی وجہ سے مریض علاج کیلئے دربدر ہوگئے۔ دور دراز علاقوں سے علاج کیلئے آئے مریض پریشانی کا شکار ہو گئے۔

دوسری جانب پی ایم اے نے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔