عدالت نے نومنتخب سینیٹرز کو خوشخبری سنادی


لاہور(24نیوز)جب سے سینیٹ الیکشن ہوئے ہیں ملکی سیاست میں گہما گہمی مچی ہوئی ہے،ان انتخابات میںجس میں مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ15 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں،مسلم لیگ نواز کے پہلے سے 18 اراکین موجود ہیں اور نئے اراکین کی شمولیت کے بعد سینیٹ میں مسلم لیگ نواز کی مجموعی تعداد 33ہو گئی ہے،ان انتخابات سے قبل سینٹ کی سب سے بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹ دوسری نمبر پر چلی گئی ہے تاہم وہ اعدادوشمار کے برعکس کہیں زیادہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے، اس کے پرانے اراکین کی تعداد آٹھ تھی اور اب 12 نئے امیدوار کی جیت کے بعد سینیٹ میں ان کی مجموعی تعداد 20 ہو گئی ہے-

پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹ میں مجموعی نشستیں 12 ہو گئی ہیں جبکہ ان انتخابات میں ایم کیو ایم صرف ایک نشست لینے میں کامیاب ہوئی ہے،جے یو آئی ( ف)اور جماعت اسلامی نے ایک نشست اپنے نام کی ہے،فاٹا اور بلوچستان کے آزاد سینیٹرز اس وقت حکومت اور اپوزیشن دونوں کیلئے بہت اہمیت اختیار کرچکے ہیں،یہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں بھرپور کردار ادا کرسکتے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ کیلئے ن لیگ نے نیا امیدوار ڈھونڈلیا
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سینیٹروں کی دہری شہریت ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی،سماعت کے موقع پر تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ وہ 2013 میں برطانوی شہریت چھوڑ چکے ہیں،اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں کہ شہریت مکمل طورپر چھوڑی یا عارضی طور پر؟چوہدری سرورکے وکیل نے بتایا کہ برطانوی قانون کےمطابق شہریت دوبارہ بحال کی جا سکتی ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے آپ نے گورنر بننے کے لیے عارضی طور پر برطانوی شہریت ترک کی، آپ نے یہاں سیاست کرنی تھی اور اسٹیٹس انجوائے کرکے وقت پورا ہونے پر دوبارہ جا کر شہریت بحال کروانی تھی۔
جسٹس ثاقب نثار نے چوہدری سرور کو ہدایت دی کہ بیان حلفی دیں کہ آپ اب کبھی بھی دوبارہ برطانوی شہریت بحال نہیں کروائیں گے، اگر آپ نے دوبارہ برطانوی شہریت بحال کروائی تو یہ نااہلی بنتی ہے۔
دوران سماعت عدالت نے کہا کہ دہری شہریت کا معاملہ آئینی ہے، شہریت مستقبل یا عارضی طورپر چھوڑی جاتی ہے اس پر سماعت کی جائے گی،چیف جسٹس پاکستان نے اپنی سربراہی میں کیس کی سماعت کے لیے 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا اور ساتھ ہی دہری شہریت کیس میں چوہدری سرور، ہارون اختر، سعدیہ عباسی اور نزہت صادق کی کامیابی کے روکے گئے نوٹی فکیشن بھی جاری کرنے کا حکم دیا۔
کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں چار نومنتخب سینیٹرز کی کامیابی کا روکا گیا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا،سپریم کورٹ نےسینیٹروں کی دہری شہریت کے کیس میں چار نومنتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کا حکم دیا تھا۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں