امام کعبہ نے نواز شریف کی دعوت کیوں ٹھکرائی ؟ وجہ سامنے آگئی


شیخوپورہ (24نیوز) امام کعبہ ڈاکٹر الشیخ صالح بن محمد آل طالب آج موٹروے پولیس ٹریننگ سنٹر شیخوپورہ پہنچے، وزیر اعلیٰ پنجاب سے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات بھی کی۔

  امام کعبہ ڈاکٹر الشیخ صالح بن محمد آل طالب موٹروے پولیس ٹریننگ کالج کی تقریب میں شرکت کیلئے شیخوپورہ پہنچے۔ امام کعبہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، آئی جی موٹروے پولیس کلیم امام نے ان کا استقبال کیا۔

تقریب سے خطاب میں امام کعبہ ڈاکٹر الشیخ صالح بن محمد آل طالب نے کہا کہ پاک فوج نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کیلئے بھی خدمات انجام دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قلیل مدت میں بڑے نتائج حاصل کئے۔

امام کعبہ امام کعبہ ڈاکٹر الشیخ صالح بن محمد آل طالب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف امام کعبہ سے عربی زبان میں گفتگو کی۔ڈاکٹر الشیخ صالح بن محمد آل طالب نے وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے صوبے میں ترقی کیلئے اقدامات کو سراہا۔

امام کعبہ نےنوازشریف کی طرف سے ناشتے کی دعوت میں شرکت سےمعذرت کرلی، سابق وزیراعظم نےامام کعبہ کوناشتے پررائیونڈ جاتی امرامدعوکیا تھا، نوازشریف نےہوٹل آکرملاقات کابھی کہا،لیکن امام کعبہ نے مصروفیت کے باعث دعوت قبول نہیں کی۔ امام کعبہ ڈاکٹر الشیخ صالح بن محمد آل طالب نے مصروفیات کے باعث کی سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں سے بھی معذرت کر لی۔

واضح رہے کہ امام کعبہ ڈاکٹر الشیخ صالح بن محمد آل طالب تین روزہ دورے پرپاکستان آئے ہیں ۔