مریم اورنگزیب نے سیاسی مخالفین پر تنقیدی لفظوں کے تیربرسادیئے

مریم اورنگزیب نے سیاسی مخالفین پر تنقیدی لفظوں کے تیربرسادیئے


اسلام آباد (24نیوز) مریم اورنگزیب نے پھر سیاسی مخالفین پر تنقیدی لفظوں کے تیربرسادیئے، انھوں نے کہا عمران خان جھوٹ بولتے ہیں، دوسروں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں۔ ایمپائرکی انگلی پرچلتے ہیں۔ نوازشریف کوکرپشن پر نہیں نکالا گیا۔

 وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ ن لیگ نے ایک بھی ہارس ٹریڈنگ کی ہے تو بتائیں۔ میاں نواز شریف نے عوام کے ووٹ کے تقدس کا وعدہ کیا وہ بھی پورا کریں گے۔ مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا کہا کہ کرپشن کا الزام لگانے والے صرف الزام تراشی کی سیاست جانتے ہیں۔ عمران خان ایک ایمپائر کی انگلی کے اشارے پر جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کو کوشش کرتے ہیں۔

سینیٹ انتخابات کے حوالے سے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ بہت جلد اتحادیوں سے مل کر چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا اعلان کریں گے۔