پی ایس ایل4,کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےمابین مقابلہ آ ج ہوگا

پی ایس ایل4,کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےمابین مقابلہ آ ج ہوگا


کراچی( 24نیوز )پاکستان سپر لیگ فور میں آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان ٹاکراہوگا، کراچی کنگز یا لاہور قلندرز میں سے کسی ایک ٹیم کو اگلے مرحلے میں جگہ بناناہوگی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاورکراچی کنگزمدمقابل ہوں گی ،میچ شام 7 بجے شرو ع ہوگا ، کراچی کنگز کے لیے میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ہی اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پی ایس ایل کے کوالیفائر مرحلے کے لیے پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کوالیفائی کرچکی ہیں اور کراچی کنگز یا لاہور قلندرز میں سے کسی ایک ٹیم کو اگلے مرحلےمیں اپنی جگہ بناناہوگی۔ کراچی کنگز کے پاس دو میچز ہیں اور اسے اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لیے ایک جیت درکار ہے جب کہ لاہور قلندرز کے پاس صرف ایک میچ ہے اور اس میں کامیابی اسے اگلے مرحلے میں براہ راست نہیں پہنچا سکے گی ۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer