پاکستان نے صحت کے شعبہ میں کامیابی حاصل کر لی

پاکستان نے صحت کے شعبہ میں کامیابی حاصل کر لی


لاہور ( 24نیوز ) پی کے ایل آئی میں لیور ٹرانسپلانٹ کا پہلا کامیاب آپریشن ، ڈونر اور مریض دونوں صحت یاب ، وزیر صحت یاسمین راشدنے کہا ہے کامیاب ٹرانسپلانٹ جگر کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری ہے۔

پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ  لاہور  میں پہلا لیور ٹرانسپلانٹ آپریشن کامیاب ہوگیا۔ لیور ڈونر اور مریض دونوں صحت یاب ہیں۔ لیور ٹرانسپلانٹ آپریشن سرجن فیصل ڈار نے کیا۔پاکستان میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کا آغازجگر کے مرض میں مبتلامریضوں کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے۔

پاکستان میں لیور ٹرانسپلانٹ کرانے کے خواہاں مریضوں کواب لاکھوں روپے خرچ کرکے علاج کے لئے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا۔

ضرور پڑھیں:انکشاف15 جون 2016

سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اس کامیابی پر ڈاکٹروں،سابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر سلمان رفیق کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer