میاں نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہوں گے:خورشید شاہ


سکھر( 24نیوز )پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی نالائقی کی وجہ سے اگر  میاں نواز شریف کو کچھ ہوا تو  ذمہ دار عمران خان ہوں گے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاستدان ہیں۔ سب سے پہلے اپنی ریاست ہے، ہماری سیاست گالم گلوچ نہیں،ہم نے بہت اتار چڑھائو دیکھے ہیں۔ہم نے کبھی بھی اقتدار کی بات نہیں کی،عوام کی بات کی، ہم نے کبھی دہشتگردی یا کسی اور نظریہ پریقین نہیں رکھتے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست گالم گلوچ ہے، بدقسمتی سے عمران خان کو کنٹینر پر چڑھایا گیا،عمران خان اب تک کنٹینر سے اترنے کو تیار نہیں، بد زبان بدتمیز بندے پر کیا تجزیہ کریں،ہم سیاست میں ذاتیات سے ہٹ کر بات کرتے ہیں،قائد اعظم انگریزی میں تقریر کرتے تھے، قوم قائد اعظم کے ہر ایک لفظ کو سمجھتی تھی،قرض کے پیچھے قرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھار پر ادھار لے رہے ہیں ، سروسز اسپتال میں جناح اسپتال میں دل کا شعبہ نہیں ہے،کل کی میڈیکل رپورٹ فکر کی بات ہے،نواز شریف کو علاج کی اجازت ملی تو این آئی وی سی ڈی کی پیش کش کرینگ، نیب اگر کسی کو حراست میں لینا چاہتی ہے ہے تو انکو گھروں سے حراست میں لے،جن کو حراست میں لیا گیا ہے انکو موقع دیا جائے،میں ذاتیات پر نہیں جاتا،عمران خان خود یوٹرن ماہر ہیں۔