بھارتی میڈیا جھوٹا،شرمندگی چھپانے کیلئے دنیا کو گمراہ کررہا ہے:ترجمان دفتر خارجہ



اسلام آباد(24نیوز)پاکستان نے ایک بار پھر پلوامہ حملے کے الزام کو مسترد کردیا،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی ڈوزئیر کے متعلق بھارتی میڈیا اقوام عالم کو گمراہ کررہا ہے،بھارت اپنی ناکامی اور شرمندگی چھپانے اور مقامی سیاسی فوائد کیلئے جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔پاکستان نے موجودہ صورتحال میں سنجیدگی سے ردعمل دیا ہے، بھارتی جارحیت کے باوجود سیاسی محاذ پر بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اہم بیان میں کہا ہے کہ  پلوامہ حملہ ایل او سی سے دور ہوا، پلوامہ حملے میں مقامی بارود اور گاڑی استعمال ہوئے، اس کے باوجود وزیر اعظم نے تحقیقات میں تعاون کی پیش کش کی، بھارت کی جانب سے دوری بار پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد ڈوزئیر دیا گی،ڈوزئیر کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے اور مجوذہ طریقہ کار سے جواب دیا جائے گا، بھارت نے 26 فروری کو عالمی قوانین کی خلاف وزری کرتے ہوئے بالاکوٹ میں حملے کی کوشش کی۔ 27 فروری کو پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔پاکستان نے اپنی فضائی حدود سے نان ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان نے جان بوجھ کر جانی و مالی و نقصان نہیں کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ بھارتی طیاروں نے دوسری مرتبہ بھی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔پاک فضائیہ نے ان طیاروں کا مار گرایا۔پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو گرفتار بھی کیا،بھارت نے ایف 16 طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا،وقت کیساتھ بھارت کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ذمہ دارانہ رویے کے باوجود بھارتی حکومت انتخابی فوائد کیلئے دھمکی آمیر لہجہ اپنائے ہوئے ہے، وزیر اعظم نے جذبہ امن کے تحت بھارتی پائلٹ کو واپس بھیجا، پاکستانی اقدام کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔،پاکستان اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے زور دیتا ہے، پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے قانونی حق کی سیاسی سفارتی اخلاقی حمایت کرتا رہے گا، بھارتی الزامات کے باوجود پاکستانی کی دہشتگردی کیخلاف کوششوں کو پوری دنیا سراہتی ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائیاں 2014 سے جاری ہیں،موجودہ کاروائیوں کو پلوامہ سے جوڑنا بھارتی پروپیگنڈے کا حصہ ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer