مسافر طیارہ گر کر تباہ، 149افراد سوار تھے



ادیس عبابا( 24نیوز ) ایتھوپیا سے کینیا جانیوالا ایتھو پین ایئر لائن کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا،سوار 149 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایتھوپین ائیر لائنز کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق پرواز بوئنگ 737ادیس عبابا سے کینیا جارہی تھی کہ فضا میں ہی طیارہ تباہ ہوگیا ،اس طیارے میں 149 مسافر سوار تھے جن کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے،مزید کہا گیا ہے کہ مسافر وں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ادھر ایتھوپیا کے وزیر اعظم نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer