جرمن سفیر مارٹن کوبلر پاکستانی ٹرک آرٹ کی ترویج میں پیش پیش

جرمن سفیر مارٹن کوبلر پاکستانی ٹرک آرٹ کی ترویج میں پیش پیش


اسلام آباد (24نیوز)پاکستان کا  ٹرک آرٹ  جاذبیت، رنگوں کے حسین امتزاج اور مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے،  ٹرک آرٹ  کے چرچے بیرون ممالک تو تھے ہی لیکن اب پاکستان میں غیر ملکی سفارتخانے اس کی ترویج بھی کرنے لگے ہیں۔

آسٹریلوی ہائی کمیشن  نے آسٹریلیا ڈے کو  ٹرک آرٹ  کے رنگوں سے سجا دیا، مارگریٹ ایڈمسن کا کہنا تھا کہ پاکستانی  ٹرک آرٹ  انتہائی مقبول ہے اور دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے تعلقات کو ثقافتی سطح پر بھی جوڑنے کی کوشش میں ہے۔

صرف آسٹریلوی ہائی کمیشن نے ٹرک آرٹ کو پروموٹ کیا بلکہ پاکستانیوں میں معروف جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے بھی پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے میں پیش پیش ہیں۔حال ہی میں انہوں نے ٹوئیٹ کی ہیں نہیں بہت مقبولیت ملی اور سوشل میڈیا صارفین سراہا بھی ہے۔

مارٹن کوبلر نے ایک اور ٹوئیٹ کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے ہیلمٹ پر بھی خوبصورت ٹرک آرٹ بنوائی ہے۔ موٹر سائیکل سوار ہمیشہ ہیلمیٹ پہنیں !! اگر آپ لوگ جاننا چاہ رہیں  تو حاجی پرویز 'آعزمین آرٹ' پنڈورہ چنگی، پنڈی سے اور اور رئیس 'ونٹیج ویسپا' آٹو مارکیٹ، i10 / 3 سے اس میں میری مدد کر رہے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer