مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کا انوکھا احتجاج

مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کا انوکھا احتجاج


سری نگر(24نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتظامیہ کے خلاف تمام اخبارات نے انوکھا احتجاج کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے اخبارات نےپہلے صفحہ پر کوئی خبر ہی شائع نہیں کی۔ بھارتی انتظامیہ نے 14 فروری کو پلوامہ میں ہونے والے حملے میں 44 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد مقامی اخبارات کو اشتہارات دینے سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے اخبارات نے ناروا سلوک اور اشتہارات کے معاملے پر تنگ کرنے پر احتجاجا سرورق خالی چھوڑ دیا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔