آگ لگ گئی، سب ختم ہوگیا

آگ لگ گئی، سب ختم ہوگیا


لودھراں(24نیوز) لودھراں کے ماڈل بازار میں آگ لگ جانے سے 18دکانیں مکمل جل گئیں جبکہ 30سے زائد دکانیں متاثر ہوئیں۔ ریسکیو 1122ٹیموں نے فوری پہنچ کرآگ پر قابو پالیا اور مزیدنقصان سے بچالیا۔ دکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے لاکھوں مالیتی نقصان کے ازالہ کا مطالبہ کر دیا۔

دکانداروں کے مطابق ماڈل بازار میں ایک دکان پر ویلڈنگ کا کام جاری تھاجس سے اچانک دکان میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے دیگر دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا اور چند لمحوں میں دکانوں میں پڑا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

ماڈل بازار کے دیگر دکاندار پھیلتی ہوئی آگ کو دیکھ کر اپنی دکانوں سے قیمتی سامان اٹھاکرباہر لے آئے۔ ریسکیو 1122عملہ اور سول ڈیفنس عملہ نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ریسکیوٹیموں کے3فائر ٹینڈزرنےایک گھنٹہ سے زائد وقت میں آگ پر قابو پالیا۔ ماڈل بازار کے متاثرہ دکانداروں نے حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر ماڈل بازار انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

ضرور پڑھیں:انکشاف، 24 اگست2019

دکانداروں کاکہناتھاکہ آگ ایک دکان میں ویلڈنگ کے جاری کام کے باعث لگی۔ ماڈل بازار انتظامیہ کے ایمرجنسی میں بہتر انتظامات کے دعوے کہیں نظر نہیں آئے ۔دکانداروں نے مطالبہ کیا کہ حکومت نقصان کا ازالہ کرے۔

جبکہ ریسکیو افسران کاکہنا تھاکہ دکاندار اور شہری پولیس اور ریسکیو کی بر وقت کارروائی سے جانی نقصان سے محفوظ رہے۔ بازار میں چھتیں فائبر کی اور زیادہ سامان کاسمیٹکس کا تھا اسی وجہ سے آگ پھیلی 50 کے قریب دکانیں متاثر ہوئی ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔